counter easy hit

صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے مچھ جیل کا مراسلہ عدالت کو موصول

Solat Mirza

Solat Mirza

کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت کو صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے مچھ جیل حکام کا مراسلہ موصول ہو گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو سینٹرل جیل کراچی کے توسط سے بھیجے گئے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ میں توسیع کی مہلت 30 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔

اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ اس کی سزا پر عمل درآمد کے لئے تاریخ مقرر کرے۔

واضح رہے کہ صولت مرزا کو پہلے 19 مارچ اور بعد میں یکم اپریل کو پھانسی دی جانا تھی تاہم دونوں ہی مرتبہ اس کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔