لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاراستاد راحت فتح علی خاں کی مینجمنٹ کی شاندار پالیسی کے باعث بھارت کے صف اول کے گلوکار ’سوشل میڈیا وار‘ میں مقابلے کے قابل نہ رہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران ہی راحت فتح علی خاں کے چینل کودیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں بھارت کے معروف گلوکاروں اور موسیقاروں کو بڑے مارجن سے مات ملی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ راحت فتح علی خاں کے چینل کودیکھنے والوں کی بڑی تعداد کا تعلق بھارت اورپاکستان سے ہے لیکن لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھرمیں بسنے والے لوگ بھی اس کا حصہ ہیں، جس کی بدولت آج بالی وڈ اوربھارتی میوزک انڈسٹری پر’’ راج ‘‘ کرنے والے گلوکار اور موسیقار مقبولیت کی ریس میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔








