counter easy hit

کونسے صابن کورونا وائرس سے نجات کا بہترین ذریعہ ہیں ؟ ڈاکٹروں نے واضح کر دیا

سڈنی(ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے عوام اس حد تک پاگل ہوچکے ہیں کہ ہینڈ سینیٹائزرز، جنہیں عام دنوں میں کوئی نہیں پوچھتا، آج بیشتر مارکیٹوں سے غائب ہوچکے ہیں؛ اور اگر کہیں سے مل بھی رہے ہیں و بہت مہنگے داموں میں۔اس صورتِ حال کے پیشِ نظر نیوساؤتھ ویلز یونیورسٹی، سڈنی میں کیمیا (کیمسٹری)

1/25 Part 1 – Why does soap work so well on the SARS-CoV-2, the coronavirus and indeed most viruses? Because it is a self-assembled nanoparticle in which the weakest link is the lipid (fatty) bilayer. A two part thread about soap, viruses and supramolecular chemistry #COVID19 pic.twitter.com/OCwqPjO5Ht

— Palli Thordarson (@PalliThordarson) March 8, 2020
کے پروفیسر پیلی تھورڈارسن نے 25 سلسلہ وار ٹویٹس کی مدد سے واضح کیا ہے کہ اگر ہاتھوں کو صرف صابن اور پانی سے مناسب طور پر دھو لیا جائے تو دیگر وائرسوں کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس بھی بالکل ختم ہوجائے گا: اپنی ٹویٹس میں انہوں نے صابن سے متعلق کیمیا اور وائرس کی ساخت بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ، کورونا وائرس سمیت، کسی بھی وائرس کا تمام جینیاتی مواد ایک سالماتی خول میں بند ہوتا ہے جس میں چکنائی (لپڈ) کی دوہری پرت
(lipid bilayer)
کسی حفاظتی غلاف کا کام کرتی ہے۔دلچسپی کی بات یہ ہے کہ چکنائی کی یہی دوہری پرت، عام صابن کے سامنے بے حد کمزور ہوتی ہے کیونکہ صابن کا ایک اہم کام چکنائی کا خاتمہ کرنا بھی ہوتا ہے۔جب ہم ہاتھ گیلے کرکے ان پر اچھی طرح صابن ملتے ہیں تو وہ دوسری چکنائیوں کے ساتھ ساتھ وائرس کے حفاظتی غلاف پر بھی حملہ آور ہوتا ہے اور (کیمیائی عمل کرتے ہوئے) سیکنڈوں میں اس غلاف کو تباہ کرکے رکھ دیتا ہے۔وائرس میں موجود جینیاتی مواد، جسے وہ اپنے وبائی پھیلاؤ کے دوران استعمال کرتا ہے، اس قدر نازک ہوتا ہے کہ وہ حفاظتی غلاف کے تباہ ہوتے ہی بکھر کر رہ جاتا ہے اور وائرس مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے۔اپنی ٹویٹس میں پروفیسر تھورڈارسن نے ’’سپرا مالیکیولر کیمسٹری‘‘ اور ’’نینو کیمسٹری‘‘ کو بھی بہت سادہ الفاظ میں بیان کیا ہے جن کا لُبِ لباب یہی ہے کہ عام صابن سے ہاتھ دھو کر بھی کورونا وائرس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، لہذا ہینڈ سینیٹائزر نہ بھی ملے تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ اب تک کی گئی تحقیقات سے ثابت ہوچکا ہے کہ مہنگے داموں فروخت ہونے والے جراثیم کش (اینٹی بیکٹیریل) صابنوں کی کارکردگی بھی عام صابن سے کچھ خاص مختلف نہیں ہوتی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website