counter easy hit

ناروے میں خطروں کے کھلاڑیوں کی اسکائی ڈائیونگ

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے، لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو منفرد کارنامے انجام دینے کے لیے خطرناک راستوں پر سفر کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کے لیے ناروے کا انتخاب کیا۔ ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی جہاز کے ذریعے ہزار وں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچے اور جہاز سے Sky diving of hazards players in Norwayآزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس دوران وہ کرتب بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر اُتر آئے کہ جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔