counter easy hit

سندھ ہائیکورٹ : ایک اور نامور شخصیت توہین عدالت کی مرتکب قرار، وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

Sindh High Court: Another prominent figure declared as contempt of court, warrant arrest issued

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر غیر حاضر سیکرٹری قانون سندھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ دو رکنی بنچ نے سیکرٹری قانون کی غیرحاضری کو غیرسنجیدہ عمل قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عرفان سعادات خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سرکاری وکلاء کی درخواست پر سیکرٹری قانون سندھ اور سیکرٹری خزانہ کو حکم دیا تھا کہ 4ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جوڈیشل الاؤنس کی ادائیگی سے متعلق عدالت عالیہ کو آگاہ کریں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری غصے میں آ گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فریال تالپور کو راستہ نہ دینے پر آصف زرداری نے پولیس اہلکار کو چھڑی سے پیچھے ہٹا دیا جب کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری نے پولیس اہلکار کو چھڑی دے ماری تھی۔ آصف علی زرداری کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور فزیو تھراپی چئیر فراہم کر دئیے گئے ہیں۔آصف زرداری کو ادویات رکھنے کے لیے دو آئس بکس فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ان کے ساتھ طبی عملہ بھی موجود ہے تاہم فی الحال انہیں اے سی نہیں دیا گیا کیونکہ پمزاسپتال سے ڈسچارج ہونے پر جاری کر دہ رپورٹ میں میڈیکل بورڈ نے اے سی سے متعلق کوئی ہدایت نہیں دی۔ خیال رہے احتساب عدالت کے قائم مقام جج نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کو دی گئی سہولیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریاستی خرچے پر آصف علی زرداری کو اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا‘تاہم عدالت نے انہیں اپنے ذاتی خرچ پر مختلف سہولیات فراہم کرنے یا ان کے سیل میں ان چیزوں کے استعمال کی اجازت دی تھی.16 اگست کو دیے گئے اس فیصلے کے مطابق سابق صدر کو اپنے ذاتی خرچے پر اپنے سیل میں فرج، ایئرکنڈیشنر، انٹرنیٹ کنکشن اور ایک ذاتی ملازم رکھنے کی اجازت تھی، ساتھ ہی عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کردی تھی. علاوہ ازیں لطیف کھوسہ کی درخواست پر سماعت کے دوران عدلات نے اڈیالہ جیل انتظامیہ سے عدالتی احکامات کی روشنی میں انہیں فراہم کی گئی سہولیات کی تفصیلات مانگی تھیں۔ واضح رہے کہ جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری 5 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website