counter easy hit

بلاول بھٹو کراچی میں باکسنگ چیمپئن میں عثمان وزیر کو سپورٹ کرنے جائینگے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)عثمان وزیر جیسے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔سندھ حکومت ہر ممکن عثمان وزیرکو سپورٹ کریگی۔ یہ بات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت میں ملاقات کیلئے آنے والے ایشین باکسنگ چیمپئن سے کہی۔ملاقات میں بلاول بھٹو نے عثمان وزیر کو ایشین باکسنگ چیمپئن بننے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عثمان وزیر جیسے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ گلگت کے ایک نوجوان نے پاکستان کے لیے اتنا بڑا اعزاز جیتا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ایشین چیمپئن کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت عثمان وزیر کی ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔ اس موقع پرعثمان وزیر نے 19 دسمبر کراچی کی فائٹ کے لئے بلاول بھٹو کو دعوت دی جس پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عثمان وزیر کا حوصلہ بڑھانے کے لئے فائٹ دیکھنے جاوں گا۔

SINDH, GOVERNMENT, WILL, SUPPORT, ASIAN, BOXING, CHAMPION, USMAN WAZIR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website