counter easy hit

سانحہ ساہیوال میں اہم پیشرفت

لاہور (ویب ڈیسک) س۔ریکارڈ کے مطابق گاڑی ایل ای اے 12- 6683 کی مارچ 2012 کو رجسٹریشن کروائی گئی ۔ گاڑی کی پہلی رجسٹریشن مارچ 2012 ثمینہ مقدر کے نام پر ہوئی ۔چار ماہ بعد جولائی 2012 میں گاڑی کو فروخت کر کے ساجد علی شوکت کے نام پر ٹرانسفر کیا گیا۔ایکسائز ریکارڈ کے مطابق گاڑی کو پانچ سال بعد سات جولائی 2017 کو عظیم لیاقت نامی شخص کے نام پر ٹرانسفر کیا گیا تھا۔ عظیم لیاقت بیدیاں روڈ لاہور کا رہائشی ہے ۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑی کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ جے آئی ٹی کو بھجوادی گئی ۔ یاد رہے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اعجاز شاہ کی جانب سے محکمہ ایکسائز سے گاڑی کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔