counter easy hit

وینا ملک 26 فروری کو 31 ویں سالگرہ منائیں گی

Veena Malik

Veena Malik

لاہور (یس ڈیسک) شوبز میں نت نئی خبروں کے حوالے سے شہہ شرخیوں کی زینت بننے والی نامور اداکارہ وینا ملک 26 فروری کو اپنی 31 ویں سالگرہ منائیں رہی ہیں۔ وینا ملک 26 فروری 1984ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے کیرئیر کا آغاز ٹی وی سے کیا۔ ان کی پہلی فلم ’’تیر ے پیار میں‘‘ تھی جس کے بعد، یہ دل آپکا ہوا، عشق بے پروا، محبتاں سچیاں، کوئی تجھ سا کہاں، باجی، سسی پنوں، کبھی پیار نہ کرنا اور کیوں تم سے اتنا پیار ہے میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

بھارت میں ان کی فلمیں دال میں کچھ کالا، گلی گلی میں چور ہے، پنڈ دی کڑی، زندگی ففٹی ففٹی اور سپر ماڈل ریلیز ہوچکی ہیں۔ واضح رہے کہ وینا ملک شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ ملک سے باہر چلی گئیں تھیں جہاں گزشتہ برس ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور وینا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو بھی شوبز میں لائیں گی۔