لاہور: اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں کام کرتے ہوئے مجھے وہ مقام ملا، جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا۔

ادکارہ نے کہا کہ یہاں کام کرتے ہوئے جہاں مجھے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، وہیں مجھے ایک نئی شناخت ملی، جواب تمام عمر میرے ساتھ رہے گی۔ زارا شیخ نے کہا کہ اس وقت پڑھے لکھے نوجوان اس شعبے کی جانب آرہے ہیں۔ کوئی فلم کی ڈائریکشن کررہا ہے توکوئی رائٹنگ، کوئی میوزک بنارہا ہے توکوئی گارہا ہے۔ اس کے علاوہ ایکٹنگ کی بات کریں توخوبصورت چہروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کوایک نئی سمت کی جانب گامزن کردیا ہے، جوکہ بہت خوش آئند ہے۔








