counter easy hit

علی ترین نے اپنی ٹیم کیلئے چار نام شارٹ لسٹ کرلئے،

لودھراں(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کے مالک اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنی ٹیم کے لئے چار نام شارٹ لسٹ کرلئے۔علی ترین نے ٹویٹر پر اپنی ٹیم ملتان کے ساتھ 4 نام ’’ملتان ملنگز‘‘، ’’ملتان جنوبیز‘‘، ’’ملتان سینٹس‘‘ اور ملتان بہادرز تجویز کئے ہیں اور شائقین کرکٹ سے ان میں سے ایک نام کے حوالے سےووٹنگ کی صورت میں رائے مانگی ہے۔ اس سے قبل علی ترین نے ایک اور ٹویٹ میں کہہ چکے ہیںکہ اپنی ٹیم کے نام کے ساتھ ملتان برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاہم ملتان سلطان والے نام میں سے سلطان کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی لاہور میں ہوئی جس میں علی ترین کامیاب بڈز ٹھہرے اور چھٹی ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کیئے۔