counter easy hit

 شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز قبل پاکستان میں طیارہ گرنے کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حقیقی ہیرو قرار دیا ہے

 نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار پلیئر سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دو روز قبل پاکستان میں طیارہ گرنے کے بعد گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حقیقی ہیرو قرار دیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرجاریکردہ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ثانیہ مرزا نے پاکستان کی جانب سے رہائی پاکر بھارت واپس آنے والے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سچے ہیرو ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جس ہمت ، عظمت اور بہادری کا آپ نے مظاہرہ کیا اس پر وطن آپکو سلیوٹ پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ستائس فروری کو ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ پاکستانی حدود کے اندراس وقت مار گرایا تھاجب وہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف پاکستان میں ٹارگٹ پر حملے کی کوشش کررہاتھا۔پاکستان نے گزشتہ روز ونگ کمانڈر ابھی نندن کوبھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج رات ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی فوجی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ اب سے چند روز قبل جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ریاستی رکن پارلیمنٹ نے وزیراعلی سے درخواست کی تھی کہ ثانیہ مرزا کو ریاستی برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹا یا جائے کیونکہ وہ پاکستان کی بہو ہیں۔دوسری طرف بھارتی جیل میں قیدیوں اور پولیس کے تشدد سے شہید ہونے والے پاکستانی کی لاش ہفتہ کو پاکستان کے حوالے کی جائے گی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی شہری شاکر اللہ کو 20 فروری کو بھارتی ریاست راجھستان کے دارالحکومت جے پور کی جیل میں قتل کیاگیاتھا۔ پاکستانی شہری شاکر اللہ کو جیل میں بھارتی پولیس اور قیدیوں نے قتل کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت ہفتہ کو شاکراللہ کی لاش پاکستان کے حوالے کرے گا۔