counter easy hit

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انوکھا کارنامہ سر انجام دے ڈالا ۔۔۔ مداح خوش ہو گئے

Shoaib Akhtar, former fast bowler of the Pakistan cricket team, has done an outstanding action ... The fans are happy

لاہور (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے صرف 10 لاکھ سبسکرائبرز کر کے یوٹیوب گولڈن بٹن حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی وجہ سے میں مجھے یوٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ ملا، آپ تمام لوگوں کے لیے بہت سارا پیار۔انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔شعیب اختر نے اس موقع پر یوٹیوب پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ۔یاد رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چند ماہ قبل ہی اپنا یوٹیوب چینل بنایا تھا جس نے روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے سبسکرائبر بڑھنے کے حوالے سے سب سے آگے پیوڈی پائے کے چینل کو بھی پیچھے چھوڑا۔ دوسری جانب خبر کے مطابق ورلڈ کپ فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو مرتبہ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو متنازع قانون کی روشنی میں چیمپیئن قرار دے دیا گیا لیکن انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے خود اس قانون پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے غیرمنصفانہ قرار دے دیا ہے۔انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن بھی مقابلہ ٹائی ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کو چیمپیئن قرار دیے جانے کے فیصلے سے مطمئن نہیں اور انہوں نے اسے غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔مورگن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب دونوں ٹیموں میں اتنا معمولی فرق ہو تو میرے خیال میں اس طرح سے فیصلہ کرنا منصفانہ نہیں، ہم میچ کے کسی بھی لمحے کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کے نتیجے میں میچ کا فیصلہ ہوا، یہ ایک انتہائی متوازن میچ تھا۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اس طرح خود کو ہاری ہوئی ٹیم ماننا مشکل ہوتا ہے۔میچ کے دوران ایک فیصلہ کن موڑ اس وقت آیا تھا جب کو آخری اوور میں فتح کے لیے 15 رنز درکار تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website