counter easy hit

شعیب اختر نے بھارتی اداکاروں کیساتھ افئیرزپر خاموشی توڑ دی

Shoaib Akhtar broke silence on the affairs with Indian actors

سابق کرکٹر شعیب اخترثانیہ مرزا کی حمایت میں میدان میں آگئے، کہتے ہیں شوہرسے ملنا اس کے ساتھ کھانا کھانا کوئی جرم نہیں، شعیب اختر نے بھارتی اداکاراؤں سونالی بندرے اوردیا مرزا کیساتھ افئیر کی خبروں کوبھی من گھڑت قرار دیا۔

شعیب ملک اورپاکستانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کیساتھ شیشہ  کیفے میں موجودگی پرثانیہ مرزا کومداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا لیکن دیگرہمدردوں کی طرح شعیب اختر بھی ثانیہ مرزا کی حمایت میں میدان میں آگئے، شعیب اختر کا کہنا تھا شوہر کیساتھ باہرجانا کھانا کھانا غلط نہیں، بھارت بہترٹیم تھی جیت گئی لیکن اس کا ملبہ ثانیہ مرزا پرڈال دیا گیا۔شعیب اخترنے قومی ٹیم کی بدترکارکردگی پرپاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، شعیب اختر نے بھارتی اداکاروں کیساتھ افئیرزپربھی خاموشی توڑ دی، کہتے ہیں سونالی بندرے اوردیا مرزا سے کبھی ملے تک نہیں۔ شعیب اختر نے شائقین سے درخواست کی ہے کہ کھلاڑیوں کی فیملیز پرانگلیاں اٹھانے پراجتناب برتا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website