counter easy hit

‘ زینب عباس کے سوال پر شعیب اختر نے ایسا جواب دے دیا کہ پورا پاکستان حیران رہ گیا

Shoaib Akhtar answered Zainab Abbas' question that the whole of Pakistan was shocked

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کترینہ کیف ہیں لیکن وہ انہیں بہن کہتے ہیں، وہ پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ مرینا خان کو بھی دنیا کی خوبصورت خواتین میں سے ایک سمجھتے ہیں۔اپنے یوٹیوب چینل پر خاتون سپورٹس اینکر زینب عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ انہوں نے زینب عباس کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنا یوٹیوب چینل شروع کریں کیونکہ انہیں سری لنکا اور بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور ہر کوئی ان کے بارے میں ہی سوال کرتا ہے۔شعیب اختر کی تجویز پر زینب عباس نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اپنا چینل لانچ کردیں گی۔زینب عباس نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ آپ پوری دنیا گھومے ہیں اور ایک سے ایک حسین خاتون کو دیکھا ہے تو آپ کی نظر میں سب سے زیادہ خوبصورت کون ہے؟ اس سوال کے جواب میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایک تو کترینہ کیف ہے جسے میں شروع سے بہن کہتا ہوں اور ایک مرینا خان ہیں۔شعیب ملک کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website