counter easy hit

شکار پور : امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ، 5 شہید، 20 سے زائد زخمی

Shikarpur

Shikarpur

شکار پور (یس ڈیسک) شکار پور میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 نمازی شہید اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکہ لکھی در کے علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ میں اس وقت ہوا جب نمازیوں کی کثیر تعداد امام بارگاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے موجود تھی۔

دھماکہ کے بعد مسجد میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے بدحواسی کے عالم میں بھاگ کھڑے ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ایمبولینسوں کی مدد سے شہید نمازیوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دھماکے کے بعد علاقے کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور چھٹی پر گئے ہوئے تمام سٹاف کو ہنگامی طور پر ہسپتالوں میں طلب کر لیا گیا ہے۔