counter easy hit

دبئی کے حکمران بھی ٹک ٹاک پر، شیر اور ہرن کی دلچسپ کہانی سنادی اور اہم انکشاف بھی کردیا، شیخ محمد بن راشد المکتوم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) متحدہ عرب امارات کے حکمران، وزیراعظم اور نائب صدر شیخ راشد المکتوم بھی ٹک ٹاک سٹار بن گئے۔ شیر اور ہرن کے جاگنے کی انتہائی دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے حوصلہ افزا پیغام بھی دیا۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی کہ ’آج میں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنا سرکاری اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے دنیا بھر میں 80 کروڑ سبسکرائبرز ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم وہاں ہونا چاہتے ہیں جہاں لوگ ہوں اور ہم چاہتے ہیں کہ مثبت عرب مواد تخلیق کریں۔ ہم نوجوانوں کو سننا چاہتے ہیں اور ان کو اپنی کہانی سنانا چاہتے ہیں۔‘ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے انسٹاگرام پر 54 لاکھ فولورز ہیں جبکہ ٹوئٹر پر ایک کروڑ چار لاکھ افراد انہیں فالو کرتے ہیں۔ ٹک ٹاک پر انہوں نے اپنی پہلی پوسٹ ایک حوصلہ افزا کہانی سے کی، اس کہانی میں ان کی آواز استعمال ہوئی۔ ان کی پہلی ویڈیو کو اب تک 89 ہزار سے زائد افراد لائک کر چکے ہیںپہلی پوسٹ میں انہوں نے ایک شیر اور غزال کی کہانی سنائی، دونوں شیر اور غزال جاگتے ہیں اور ہر روز اپنی بقا کے لیے کوشش کرتے ہیں، یا وہ شکاریوں سے دور رہنے کے لیے ہو یا خوراک کی تلاش کے لیے ہو۔
’جب آپ جاگتے ہیں تو بہتر ہے کہ آپ دوڑنا شروع کر دیں۔‘ ویڈیو میں دبئی کے حکمران اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ کیوں وہ اپنی ٹیم کو بہترین کام کرنے کی مسلسل ترغیب دیتے رہتے ہیں۔

I officially joined TikTok, the fastest growing platform with more than 800 million users. We want to be where people are. We want to create positive Arabic content and we want to listen to young people and share our stories with them. https://t.co/O3SArpFwnr

— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) December 19, 2020

SHEIKH RASHID AL MAKTOOM, JOINS, TIK TOK, SHARED, EXCELLENT, STORY, OF, LION, AND, DEER

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website