counter easy hit

شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے، کسی بھی سیاستدان کا تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہوں۔

Sheikh Rasheed should be eliminated in the political field, former law minister Punjab Rana Sana ullahانہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو نا اہل کرنے کے منفی اثرات ہوتے ہیں، شیخ رشید نواز شریف کی چاپلوسی کرتے تھے، 25 جولائی کو شیخ رشید سیاسی موت سے ہمکنار ہوں گے جبکہ شیخ رشید کے خلاف درخواست گزار شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے حقائق چھپانے کا اعتراف کیا اور کہا الزام درست ہے لیکن ان سے غلطی ہوئی، میرا کیس 18 ماہ الیکشن ٹریبونل میں چلا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلہ پاناما پر نہیں اقامہ پر آیا، انصاف کے حصول کے لیے عدلت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پریم کورٹ کی جانب سے شیخ رشید احمد کو اہل قرار دینے پر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہیں، شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی میدان میں ہوناچاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب نا ثنا اللہ خان نے شیخ رشید نا اہلی کیس کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ سیاستدانوں کو تکنیکی بنیادوں پر باہر کرنے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ سیاستدانوں کو نا اہل کرنے کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ شیخ رشید کا خاتمہ سیاسی

میدان میں ہوناچاہیے، وہ 25 جولائی کو سیاسی موت کا شکار ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشیدنوازشریف کی چاپلوسی کرتے تھے اورپارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کاکہتے رہے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو اہل قرار دیتے ہوئے لیگی رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی ہے،فیصلہ دو ایک کے تناسب سے آیا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسٹس شیخ عظمت سعید شیخ کی اہلیت کے حوالے سے کیس کا انتہائی مختصر فیصلہ سنایا اور شیخ رشید احمد کو اہل قرار دے دیا۔سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کردی۔ شکیل اعوان نے شیخ رشید پر کاغذات نامزدگی میں زرعی آمدن چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شیخ رشید نااہلی کیس کا فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے سنایا ہے۔ فیصلے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اختلاف کیا ہے اور اختلافی نوٹ بھی لکھا ہے جو تفصیلی فیصلے کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔شیخ رشید کی نااہلی کے خلاف درخواست ن لیگی رہنما شکیل اعوان نے دائر کی تھی جس میں ان پر 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔