counter easy hit

حریم شاہ کے الزامات کے بعد شیخ رشید کی دھماکہ دار انٹری۔۔۔!!! سب کچھ ہی کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ووٹ دیں گے، دونوں جماعتوں نے ووٹ دے کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا، بین الاقوامی سطح پر حالات بگڑرہے ہیں، بھارت کی انتشار پھیلانے کی خواہش تھی، پیدا ہو، ملک میں بھارتی ایجنٹس کام کررہے ہیں۔ انہوں نے آرمی ایکٹ

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا ماڈل ، ٹک ٹاک اسٹار کے انتقال کی خبر

ترمیمی بلز کی قومی اسمبلی میں منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے یہ بات دو ماہ پہلے ہی کہہ دی تھی کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں ووٹ دیں گے۔آج دونوں جماعتوں نے ووٹ دے کر قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ ملک میں اب جمہوریت کی فضاء شروع ہوگئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت دراصل پاکستان کی حمایت ہے۔بل کی منظوری پر وزیراعظم اورآرمی چیف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تمام سیاسی قوتیں اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسی طرح وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ آج سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا بل متفقہ طور پر پاس ہوگیا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا. فواد چودھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آرٹیکل 243 کے برعکس ہے، آرٹیکل 243 کے تحت کسی کو لگانا یا ہٹانا وزیر اعظم کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں پارلیمنٹ میں یہی ماحول برقرار رہنا چاہیئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی سفارشات واپس لے لی تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 73 کے آئین میں وزیر اعظم کو غور کے بعد آرمی چیف کی تعیناتی اور مدت ملازمت پر اختیار دیا گیا، ضروری نہیں تمام فیصلے درست ہوں مگر سپریم کورٹ کے فیصلے حتمی ہوتے ہیں ججز کے عہدوں کی طرح وزیر اعظم کے عہدے کا احترام بھی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سینیٹ کے سیشن میں بھی بل پیش کر دیے جائیں گے۔ سینیٹ سے بل منظور ہو کر یہ قانون بن جائے گا۔ اس کے بعد نیب آرڈیننس پر بات چیت کا آغاز بھی کیا جائے گا، معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں مشاورت ہوگی۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں کیوں کہ یہ آئین کے آرٹیکل 243 کے برعکس ہے ضروری نہیں عدالت کے تمام فیصلے درست ہوں لیکن ان کو ماننا پڑتا ہے۔

sheikh rasheed , reply , to, the, allegations, set, by, hareem shah

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website