counter easy hit

شہباز شریف نے این آر او مانگا لیکن ۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے اب تک کا بڑا دعویٰ کر ڈالا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے این آر او مانگا ہے، تفصیلات کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، نیب کے ریفرنس میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی پیراگون سٹی کو غیرقانونی طور پر دینے کا ذکربھی ہے، نیب عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کے حصول کی کوشش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شہبازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم شہبازشریف کواحتساب عدالت میں کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کل ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ نیب کے ریفرنس میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی اراضی پیراگون سٹی کو غیرقانونی طور پر دینے کا ذکربھی ہے۔ دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں زیرتفتیش اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طبی رپورٹ کا جائزہ لیا۔ رپورٹ میں شہبازشریف کے سینے میں گلٹیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک گردے کے متاثرہونے کے اثرات پائے گئے ۔ڈاکٹروں نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ پرہجوم جگہوں پر کینسر سروائیو کو رکھنا محفوظ نہیں۔ تاہم شہبازشریف کو کھلی ، ہواداراور سورج کی روشنی والی جگہ پر رکھا جائے۔ طبی صورتحال پر مریض کا تفصیلی میڈیکل تجزیہ ضروری ہے۔ ڈاکٹروں نے شہبازشریف رپورٹ میں بڑی آنت کی بیرونی دیوار معمول سے بڑھنے اور پھیلاؤ پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا۔ دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے حکومت سے این آر او مانگا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔