counter easy hit

یس اردو نیوز کی شاندار کامیابی کے پانچ سال، قاری فاروق احمد گورسی کے پختہ عزم اورمسلسل محنت کو سلام ، شیخ نعمت اللہ

یس اردو نیوز کی شاندار کامیابی کے پانچ سال، قاری فاروق احمد گورسی  کے پختہ عزم اورمسلسل محنت کو سلام ، شیخ نعمت اللہ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈینیٹر شیخ نعمت اللہ نے یس اردو نیوز کی پانچویں سالگرہ پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یس اردو نیوز نے پانچ سال میں شاندار کامیابی  حاصل کرلی ہے  جس کیلئے قاری فاروق احمد گورسی اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد گورسی کے عزم وہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کٹھن سفر کا آغاز کیا اور انتہائی بلند حوصلے کے ساتھ اس کو لے کر چل رہے ہیں۔ انشااللہ یس اردو نیوز کا صحافت کے افق پرمقام بہت بلند اوردرخشاں ہے۔  پوری تحریک انصاف فرانس کی طرف سے قاری فاروق احمد گورسی اور ان کی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website