counter easy hit

سرکلر روڈ کے نئے الیکشن کر وائے جائیں ،شیخ نبیل انور

Sheikh Nabil

Sheikh Nabil

گجرات(نمائندہ خصوصی) سرکلر روڈ کے ممتاز تاجر راہنما اور ممتاز سماجی شخصیت شیخ نبیل انور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکلر روڈ کے انتخابات کو تین سال ہو گئے ہیں مگر دوبارہ یہاں الیکشن نہیں کروائے گئے جو کہ تاجر برادری کے ساتھ سخت زیادتی ہے اور ایک گروپ نے تاجروں کو یرغمال بنا رکھا ہے جو الیکشن نہیں کروانا چاہتا ،انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکلر روڈ کے نئے الیکشن کر وائے جائیں تاکہ تاجروں کو نئی قیادت میسر آسکے اورتاجر برادری کے مسائل بھی بہتر انداز میں حل کروا سکے