
حکومت کی آپسی جھگڑے کوئٹہ کے عوام کیلئے پریشانی کا باعث ہیں۔ کوئٹہ میں پھردہشتگردوں کا وار6جانیں لےگیا، اللہ تعالیٰ شہدا کی مغفرت فرمائے، ہمیں باربار یہ دھوکاہوتا ہےکہ دہشتگردی کےخلاف جنگ مکمل ہوگئی، مگر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ حکومت خود ہی نیشنل ایکشن پلان کو باقی ملک کی طرف بلوچستان میں بھی فراموش کر چکی ہے، ہمیں یاد نہیں رہتا کہ ہم کس بحران سے گزر رہے ہیں، یہ ایک مسلسل جنگ ہے جس میں ہمیں محب وطن لوگوں کی ضرورت ہے، مودی کے یاروں کی نہیں۔








