counter easy hit

شاہین انگلش کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کو ہرانے کے بعد آئرلینڈ پہنچ گئے

ڈبلن: انگلش کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر کو ہرانے کے بعد شاہین آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلنے ڈبلن پہنچ گئے۔ گرین شرٹس کل سے ڈبلن میں پریکٹس کا آغاز کریں گے، ٹیسٹ میچ 11مئی سے شروع ہو گا۔

Shahin arrived in Ireland after counting England County County Northقومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے آئرلینڈ پہنچ گئی، گرین شرٹس کل سے ڈبلن میں پریکٹس کا آغاز کریں گے، پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخ کا واحد ٹیسٹ میچ 11مئی سے شروع ہوگا جبکہ دورہ آئرلینڈ کے بعد شاہین انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

قبل ازیں نارتھمپٹن شائر کے خلاف سرفراز الیون نے پریکٹس میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، اوپنر اظہر علی کے بعد نوجوان امام الحق اور حارث سہیل نے ذمہ داری دکھائی، چار روزہ میچ کے آخری روز اپنی اپنی ففٹی کر ڈالی، پہلی اننگز میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 186 رنز نے فتح کی بنیاد رکھی، شاداب خان نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف 10 شکار کئے۔