counter easy hit

حکمرانوں نے ’’غریب مکاؤ مہم‘‘ کاآغاز کر دیا ہے ، شاہد لطیف گجر

 Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین(بیورو چیف)حالیہ بجٹ سے حکمرانوں کے غریب پرور ہونے کا پول کھل گیا ہے ، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ بجٹ سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ مخصوص طبقے کو نوازا گیا جبکہ عوام کو کچھ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ ، مشروبات اور دیگر اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور کر دی گئی ہیں ‘حکومت نے ملک میں ’’غریب مکاؤ مہم‘‘ کا آغاز کر دیا ہے