counter easy hit

شاہد خاقان عباسی کے قریبی ساتھی ہی انکے خلاف ہوگئے۔۔۔ جانتے ہیں کون کون سابق وزیر اعظم کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا؟ (ن) لیگ کو نئی پریشانی کا سامنا

Shahid Khaqan Abbasi's close associates turned against him. Who knows the promise made against the former Prime Minister became an eyewitness? N league faces new problems

لاہور(نیوز ڈیسک ) نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا، ریفرنس میں مفتاع اسماعیل اورشیخ عمران الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سابق سیکرٹری عابد سعید اورمبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کردیے، نیب ایگزیکٹوبورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایل این جی کیس میں وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اورمبین صولت آج نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔نیب کی تفتیشی ٹیم نے عابد سعید اورمبین صولت کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ عابد سعید اورمبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کردیے۔ نیب ایگزیکٹوبورڈ آئندہ ہفتے شواہد کی روشنی میں ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔ ریفرنس میں مفتاع اسماعیل اورشیخ عمران الحق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مزید برآں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہبازشریف کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔نیب ٹیم شہبازشریف سے ان کے گھر جاکر پوچھ گچھ کرے گی۔ شہباز شریف کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری صاحب ن لیگ ، نواز شہباز کو چوبیس گھنٹے یاد کرنے سے بہتر ہے کہ عوامی مشکل اور اپنی کارکردگی اور نالائقی پہ غور کریں۔ کابینہ تبدیلی کی خبر سنتے ہی وزراء کی نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان بازی تیز ہوجاتی ہے۔ن لیگ ، نواز شریف ، شہباز شریف کا ذکر کئے بغیر نالائقوں کی حکومت نہیں چلتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے پاس صرف کرائے کے ترجمان، وفاداریاں بدلنے والے لوٹے اور کھلنڈروں کا ٹولہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ انہیں پاکستان کی معیشت تباہ کرنے پر این آر او دے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ، نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لئے بغیر کسی وزیر کی پریس کانفرنس مکمل نہیں ، کیونکہ اپنی کارکردگی صفر۔ وزیراعظم اور کرائے کے وزراء کو معاشی تباہی، عوامی اور کاروباری مشکل کی کوئی فکر نہیں ، صرف نواز ،شہباز کا خوف ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website