counter easy hit

بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ، شاہد آفریدی نے پاکستان کی شکست کے پیچھے چھپی اصل وجہ بتا دی

لاہور(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے گزشتہ روز پاکستان کو دردناک شکست سے دوچار کر تے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیاہے اور خود فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں و ہ بھارت کے ساتھ ٹکرائے گی اور اس شکست پر شاہد آفریدی نے بھی ٹیم کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بنگلہ دیش کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم کی پوری کارکردگی سے کافی مایوسی ہوئی ہے۔ کرکٹ کے ہر شعبہ میں کمی دیکھنے کو ملی۔آفریدی نے لکھا کہ گزشتہ ٹورنامنٹ میں نوجوانوں کی طرف سے بہت اچھی کرکٹ کھیلی گئی تھی جس کے بعد توقعات بڑھ گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو زبردست واپسی کے لیے زیادہ توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔