counter easy hit

شہباز شریف تکلیف میں مبتلا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے کمر درد کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث شہباز شریف نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر جمعرات کو اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے شہباز شریف کو مکمل آرام کی سخت ہدایت کی گئی۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے شہباز شریف کے کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ اور فزیوتھراپی بھی کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے جمعرات کو قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی تاہم شہباز شریف نے طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز پہلے ہی شہباز شریف کو نقل و حرکت محدود کرنے کے علاوہ چہل قدمی اور ورزش کی ہدایت کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پمز میں کئے گئے ایم آر آئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئیں۔