counter easy hit

شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست مسترد

لاہور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

Shahbaz Sharif rejected the disqualification petitionqلاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آئینی طور پر دو عہدے اکٹھے رکھ نہیں سکتے، وزیراعلیٰ شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے شریک چیئرپرسن بھی ہیں، اس طرح انہوں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میاں شہباز شریف کو وزارت اعلی سے نااہل قرار دے، کیس کا فیصلہ سنانے تک انہیں وزیراعلی کی حیثیت سے کام کرنے سے روکے۔ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔