counter easy hit

شہبازشریف کی شرمین عبید چنائے کو مبارکباد

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور…پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےدوسری بار آسکر ایوارڈ جیتنے پرمعروف پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو مبارکباد دی ہے۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نےکہاکہ شرمین عبید چنائے نے بہترین دستاویزی فلم بنا کر آسکر ایوارڈ جیتا ہے ۔شہباز شریف کاکہنا ہے کہ شرمین عبید چنائے نے دوسری بار آسکر ایوارڈ جیت کر پاکستان کا پرچم سربلند کیا ہے ،اور دوسر ی بار آسکرایوارڈ جیتنا اس بات کابھی ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین انتہائی با صلاحیت ہیں۔