counter easy hit

بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں: شہباز شریف

 Shahbaz

Shahbaz

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شیخ زید اسپتال میں سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کی اور خون کا عطیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
لاہور: (یس اُردو) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف شیخ زید اسپتال پہنچے اور سانحہ لاہور کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر شہبازشریف نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کیلئے خون کا عطیہ بھی دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل بھی کی۔