counter easy hit

آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی :شہباز شریف

Shahbaz

Shahbaz

پاکستانی قوم اپنے ملک کی بہادر افواج کو شاندار خدمات انجام دینے پر خراج تحیسن پیش کرتی ہے :وزیر اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (یس اُردو ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر لاہور سے جاری اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے پاک سرزمین تنگ کردی گئی ہے ۔ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں نے جرات اور دلیری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے افسر اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں ۔