counter easy hit

شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ آرتی کماری لاہور سے بازیاب

خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ آرتی کماری لاہور سے بازیاب، آرتی کماری نےمذہب تبدیل کر کے مسلمان لڑکے حسنین پٹھان کے ساتھ شادی کی تھی عدالت میں پیش ہونے کے بعد والدین کے حوالے تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طالبہ آرتی کماری کو پولیس نے لاہور سے بازیاب کرا لیا

آرتی کماری نے ایک ماہ قبل مذہب تبدیل کر کے یونیورسٹی کے طالب علم حسنین پٹھان کے ساتھ شادی کی تھی شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ لاہور چلی گئیں تھیں آرتی کماری کے ورثاء نے بی سیکشن تھانے میں ان کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا بعدازاں خیرپور پولیس نے ان کو لاہور سے بازیاب کرایا۔