counter easy hit

شفقت حسین ڈیتھ سیل منتقل پھانسی کی تیاریاں مکمل

Shafqat Hussain

Shafqat Hussain

کراچی : سینٹرل جیل کراچی میں سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں اور مجرم کو ڈیتھ سیل میں منتقل کر دیا گیا۔

اسے کل 6مئی بدھ کو ساڑھے 5بجے صبح تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی عمر کے تعین کے معاملے پر وفاق سے 24گھنٹے میں جواب طلب کرلیا۔

جسٹس اطہر من اﷲ کی عدالت میں شفقت کے وکیل طارق حسن نے کہا کہ شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے انکوائری جوڈیشل فورم کے ذریعے ہونی چاہیے تھی جس پر عدالت نے کہا کہ شفقت حسین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے اس پر نظر ثانی نہیں کر سکتے جبکہ عمر کے تعین کا معاملہ ٹرائل کورٹ سے سپریم کورٹ تک نہیں اٹھایا گیا۔