counter easy hit

”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام” درست اقدام

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

تحریر : امتیاز شاکر
کسی ملک کی ترقی کی رفتار کا اندازہ اُس کے ٹرانسپورٹ کے نظام سے باآسانی لگایاجاسکتا ہے ۔سڑکیں جس قدر کشادہ اور صاف ستھری ہوں گی اُن پر چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی اُسی قدرتیزی سے رواں دواں رہے گی ۔جو قومیں اپنے ذرائع آمد رفت کی طرف توجہ نہیں دیتی اُن کے ترقی کرنے کے چانسز بہت ہی کم ہوتے ہیں ۔لیکن یاد رہے صرف اچھی سڑکوں یاگاڑیوں کی وجہ سے ترقی کرناممکن نہیں ترقی کرنے کے لیے کچھ اور چیزیں بھی بہت ضروری ہیں جن میںتوانائی کے بہتر سے بہتر ذرائع،روزگار کی فراہمی،عدل و انصاف کا عام آدمی کی پہنچ میں ہونا،رشوت و سفارش کاخاتمہ،صحت و تعلیم کی سہولیات کا غریب سے غریب فرد کی پہنچ میں ہونااور سب سے بڑھ کر عوام اور حکمرانوں کے درمیان قریبی رابطے رہناتاکہ حکمران عوامی مسائل سے آگاہ رہ سکیں ۔خادم اعلیٰ پنجاب کے میٹروبس منصوبے کو مخالفین تنقید کا نشانہ بنایا پرعوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے راقم میٹروبس سروس کو اچھا کہے بغیر نہیں رہ سکتا۔ میاں شہباز شریف کے دوراقتدار سے پہلے بدقسمتی سے ذرائع آمدورفت یعنی ٹرانسپوٹ کے نظام کو بہت کم توجہ دی جاتی رہی ہے۔

اس بات سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا واقف ہے کہ میاں شہبازشریف نے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر نہ صرف بہت زیادہ توجہ دی ہے بلکہ دن رات انتھک محنت بھی کی ہے ۔جس کے نتیجہ میں وہ منصوبے جو کبھی سالوں میں مکمل ہواکرتے تھے وہ دنوں اور مہینوں میں مکمل ہونے لگے ہیں ۔وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کواگر اُن کی کارکردگی پر کریڈٹ نہ دیا جائے تو زیادتی ہوگی ۔ چند دن قبل وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان کی تاریخ کے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے سب سے بڑے منصوبے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام” کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے تحت آئندہ 3 برس کے دوران مرحلہ وار صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی جس پر تقریباً 150 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی۔ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام” کے تحت صوئے آصل کی 8 کلومیٹر طویل سڑک لدھیکے بھلر تا پانڈوکی سڑک کی تعمیرو مرمت کا افتتاح کیا اور اس پروگرام کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام” کے تحت سڑک کی تعمیر و مرمت کے کام کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صوئے آصل میں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام” کے تحت دیہی سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کے کام کا باقاعدہ افتتاح کر رہا ہوں جبکہ پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں اس پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا افتتاح کر رہے ہیں۔اس طرح دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام آج شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام” کے تحت تعمیر و مرمت ہونے والی تمام سڑکوں کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا اور تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کیلئے ٹھیکیداروں کا انتخاب انتہائی شفاف طریقے سے کیا گیا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ ٹھیکیدار”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام” کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے محنت، دیانت اور ایمانداری سے کام کریں گے اور سڑکوں کی تعمیر کے دوران معیار پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اس پروگرام کے تحت سب سے بہترین 3ٹھیکیداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں انعام و تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے جبکہ ان کنٹریکٹرز کی لیبر کو نقد انعام دیا جائے گا۔ اسی طرح 10 بہترین انجینئرز کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں بھی انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیں گے لیکن اگر کسی نے غلط کام کیا تو انہیں کڑی سزا ملے گی کیونکہ یہ پیسہ پنجاب کے عوام کا ہے اور عوام کے خون پسینے کی کمائی میں ایک پیسے کی بھی خیانت برداشت نہیں کی جائے گی۔میں سمجھتاہوں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام”قدردیر سے پرایک درست اقدام ہے۔

راقم سمجھتا ہے کہ ذرائع آمد رفت کی تعمیرو ترقی کے حوالے سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب جناب میاں شہباز شریف کی خدمات کو صدیوں یاد رکھا اور تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔اس خوشی کے موقع پر راقم اپنی ایک پریشانی بھی خادم اعلیٰ پنجاب جو ہمارے حلقے پی پی 159کے ایم پی اے بھی ہیں کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں ۔جناب عالیٰ بندہ کچا شہزادہ رورڈکاہنہ نو کا رہائشی ہے ۔جس کے رہائشیوں نے آدھا راستہ تو غیرقانونی طور قبضہ کرکے اپنے گھروںکے اندر ڈال رکھا ہے اور باقی پر تھڑے بنا کر اُن کے ساتھ کچی مٹی ڈال رکھی ہے۔تھوڑی سی بارش ہوجائے تو سڑک کا درمیانی حصہ زیرآب آجاتا ہے اور کنارے سلائیڈ(پسلن سیڑی)کا منظر پیش کرتے ہیں جس پر چلنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے۔اکثر گھر پہنچتے پہنچتے ہم دوسے تین مرتبہ کیچڑ میں گِرجاتے ہیں خصوصاًرات کے وقت ۔کچی مٹی بارش کے پانی میںگھل کر سیورج کو بند کردیتی ہے اور پھر مہینہ ،مہینہ کیچڑ خشک نہیں ہوتا۔

کیچڑ اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ بچوں کی اسکول وین بچوں کو لینے نہیں آتی اس طرح بچوں کی تعلیم کا ہرج ہوتا ہے۔نمازی نماز پڑھنے مسجد نہیں جا پاتے ،ہم لوگ گھر سے نکلتے وقت دھلے کپڑے اورصاف جوتے شاپر بیگ میں ڈال کرشہزادے رورڈ پر سفر کرتے ہیں کیونکہ جوکپڑے پہن رکھے ہوتے ہیں وہ باہر آتے آتے انتہائی گندے ہوجاتے ہیں ۔مسلسل کیچڑ کھڑا رہنے سے مختلف قسم کے امراض بھہ پھوٹ پڑتے ہیں ۔ایک ایسی مشکل جوبتاتے ہوئے بھی شرم آتی ہے لیکن بتانا ضروری ہے ۔جناب عالیٰ ہمارے علاقے میں لوگ اپنے بچوں کے رشتے صرف اس لیے نہیںکرتے کہ راستہ بہت گندہ ہے ۔میری وزیراعلیٰ پنجاب جو کہ ہمارے حلقےPP159کے ایم پی اے بھی ہیں سے اپیل ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب دیہی روڈز پروگرام میں کچا شہزادہ روڈ کاہنہ نو کی تعمیر و مرمت کو بھی شامل کرلیں

Imtiaz ali Shakir

Imtiaz ali Shakir

تحریر : امتیاز شاکر
imtoiazali470@gmail.com
03154174470