counter easy hit

7 ستمبر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا ایک تاریخی اور یادگار دن

Muhammad PBUH

Muhammad PBUH

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی

نماز اچھی، حج اچھا، روزہ اچھا، زکوٰة اچھی
مگر میں باوجود اِس کے مسلماں ہو نہیں سکتا
نہ جب تک کٹ مروں مَیں خواجہ بطحاۖ کی حرمت پر
خدا شاہد ہے کامل میرا ایمان ہو نہیں سکتا

عقیدہ ختم نبوت دین اِسلام کی بنیاد، ہمارے ایمان کی روح اور مسلمانوں کی ایک بنیادی پہچان ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا مطلب ہے۔ حضرت سیدنا محمد رسول اللہ ۖاللہ کریم کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔عقیدہ ختم نبوت کو جاننا اور اس پر ایمان ہر مسلمان پر فرض ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کاتعلق اسلام کے بنیادی عقائد سے ہے یعنی ایک مسلمان اس پرایمان رکھے کہ حضوراکرم حضرت محمدۖ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ آپۖکے بعد اب قیامت تک کوئی نبی یارسول نہیں آئے گا۔ آپۖکا دین اورآپۖکی شریعت تمام گزشتہ شریعتوں اورادیان کی ناسخ ہے۔تمام مفسرین کااس بات پراتفاق ہے کہ ”خاتم النبین”کے معنی یہ ہیں کہ آپۖآخری نبی ہیں ۔امام ابن کثیر،امام قرطبی،امام غزالی نے اس پرسیرحاصل بحث فرمائی ہے کہ”خاتم النبین”کے معنی یہ ہیں کہ اب آپ ۖکے بعدکوئی نبی نہیں آئے گا۔

اس بات پرامت کااجماع ہوچکا۔پوری امت محمدیہ ۖروزاوّل سے لیکرآج تک اس بات پرمتفق ہے کہ حضرت سیدنامحمدۖاللہ کے آخری نبی اوررسول ہیں ۔تمام صحابہ کرام، اہل بیت اطہار،آئمہ دین ،مفسرین ،محدثین، مئور خین، مشائخ عظام اورعلمائے کرام اوردیگرشعبہ زندگی کے تمام افرادکااجماعی عقیدہ کہ حضورنبی کریم سیدنامحمدرسول اللہۖاللہ کے آخری رسول اورنبی ہیں ۔جوشخص آپۖکے زمانے میں یاآپۖکے بعدکسی کونبوت ملنامانے یاجائزجانے کافراورمرتدہے ۔کیونکہ اپۖکی تشریف آوری کے بعدنبوت ورسالت کے دروازے بندکردیے گئے ۔جوسلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہواتھاوہ آپۖکی ذات اقدس پرختم ہوگیا۔اب قیامت تک کوئی نبی،رسول،کوئی شریعت اورکوئی کتا ب نازل نہ ہوگی ۔اگرکوئی شخص حضورۖکے بعدنبوت کادعویٰ کرے وہ جھوٹا،کذاب،دجال اورکافرہے ۔نبی کریمۖکے بعدبہت سے کذابوں نے نبوت کے دعوے کئے جن میں مسلیمہ کذا ب اوردیگرشامل تھے ۔امیرالمومنین سیدناحضرت ابوبکرصدیق نے ان کے خلاف جنگ کی اوراسے واصل جہنم کیا۔اس جنگ میں سینکڑوں حفاظ کرام نے جامِ شہادت نوش کیا۔المختصر عقیدہ ختم نبوت کی حقانیت پر100سے زائد آیت قرآن مجیداور200سے زائداحادیث مبارکہ دلالت کرتی ہیں۔

آج کادن پاکستان کے مسلمانوں کے لئے خصوصی اوردنیابھرکے مسلمانوں کے لئے عمومی طورپرایک یادگاراورتاریخی اہمیت کاحامل ہے ۔ کیونکہ اس دن یعنی 7ستمبر 1974کوپاکستان کی منتخب قومی اسمبلی نے مشترکہ طورپر(احمدیوں،مرزائیوں ، قادیانیوں ) کوغیرمسلم اقلیت قراردیا۔یہ قراردادحضرت علامہ مولاناشاہ احمدنورانی نے پیش کی تھی ۔جس کی رُوسے مرزائیوں کومسلمان کہلانے سے روک دیاگیااورمسلمانوں کی مساجدمیں اپنی مخصوص عبادت کرنے سے بھی روک دیا گیا۔

قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔مَاکَانَ مُحَمَّد”اَبَااَحَدٍمِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّنَ وَکَانَ اللّٰہ بِکُلِ شَئٍی عَلِیْمَا۔(پارہ22الاحزاب آیت 40)ترجمہ:محمدۖتم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہاں وہ اللہ کے رسول ہیں اورآخری نبی ہیں اوراللہ تعالیٰ تمام چیزوں کوجاننے والا ہے۔

قُلْ یٰایُّھَاالنَّاسُ اِنِّی رَسُوْل ُ اللّٰہ اِلَیْکُمْ جَمِیْعَاً۔(پارہ 9سورة الاعراف آیت 158)

ترجمہ:تم فرمائواے لوگو!میں تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کارسول ہوں۔
احادیث مبارکہ ختم نبوت
1۔ان الرسالة والنبوة قدالقطعت فلارسول بعدی ولانبی بعدی۔(جامع ترمذی شریف)
ترجمہ:بیشک رسالت اورنبوت منقطع ہوچکی ہے لہذامیرے بعدنہ کوئی رسول ہوگااورنہ کوئی نبی۔
2۔انااٰخرالانبیاء وانتم اخرالاممترجمہ:میں آخری نبی ہوں اورتم آخری امت ہو۔(سنن ابن ماجہ)
3۔لانبی بعدی ولاامة بعدکمترجمہ:میرے بعدکوئی نبی نہیں اورتمہارے بعدکوئی امت نہیں ۔(طبرانی شریف)
4۔”بنی اسرائیل کی قیادت انبیاء کیاکرتے تھے جب کوئی نبی فوت ہوجاتاتودوسرانبی اس کاجانشین ہوتا،لیکن میرے بعدکوئی نبی نہ ہوگا۔(بخاری )

5۔”میری اورمجھ سے پہلے گزرے ہوئے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے عمارت بنائی اورخوب حسین وجمیل بنائی لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوڑی ہوئی تھی ۔لوگ اس عمارت کے گردپھرتے اوراُس کی خوبی پراظہارحیرت کرتے تھے اورکہتے تھے کہ اس جگہ اینٹ کیوں نہ رکھی گئی ۔تو(سنو)وہ اینٹ میں ہوں اورمیں خاتم النبین ہوں (یعنی میرے آنے پرنبوت کی عمارت مکمل ہوگئی ہے اب کوئی جگہ باقی نہیں ہے جسے پُرکرنے کے لئے کوئی نبی آئے ”۔(بخاری شریف)
6۔”میں پیدائش میں سب سے پہلے ہوں اوربعثت میں سب سے آخری ہوں” ۔(کنزالعمال)

Khatam e Nabuwat

Khatam e Nabuwat

7۔”میں اس شخص کابھی رسول ہوں جس کومیں زندگی میںپالوں اوراس شخص کا بھی جومیرے بعدپیداہوگا”۔(کنزالعمال)
8۔”میں آخرالانبیاء ہوں اورتم سب سے آخری امت ہو”۔(ابن ماجہ)
9۔”مجھے چھ باتوں میں انبیاء پرفضیلت دی گئی ہے ۔١۔مجھے مختصراورجامع بات کہنے کی خوبی عطاکی گئی ہے ۔٢۔رعب کے ذریعے مجھے نصرت بخشی گئی (یعنی بڑے سے بڑاآدمی بھی مجھ سے مرعوب ہوجاتاہے )٣۔میری امت پرغنیمت کامال حلال کیاگیا۔٤۔میرے لئے تمام رُوئے زمین کو مسجدبنادیاگیا(یعنی میرے امتی ہرجگہ نمازاداکرسکتے ہیں)۔٥۔مجھے تمام دنیاکے لئے رسولۖبنایاگیا۔٦۔مجھ پرانبیائ(کے آنے)کا سلسلہ ختم کر دیا گیا”۔(مسلم شریف،ترمذی،ابن ماجہ)

10۔ ”قریب ہے میری امت میں تیس جھوٹے دجال پیداہوں گے جن میں سے ہرایک یہی کہے گاکہ میں نبی ہوں حالانکہ میں خاتم النبین ہوں ۔ میرے بعدکوئی نبی نہیں ہوسکتا”۔(صحیح مسلم شریف،ابودائود)
11۔”میں اللہ تعالیٰ کے ہاں اُس وقت آخری نبی لکھاہواتھاجبکہ آدم علیہ السلام گندھی ہوئی مٹی کی حالت میں تھے ”۔(مشکوٰة شریف)
مرزاقادیانی کون تھا؟

مرزاغلام احمد قادیانی نے سکھ عہد میں ہندوستان کے صوبہ گورداسپور کے علاقہ قادیان میںحکومتِ برطانیہ کے زرخریدغلام خاندان مُغل برلاس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص مرزاغلام مرتضیٰ کے گھرجنم لیا۔مرزاغلام احمدقادیانی 1839 عیسوی میں پیداہوا۔ انگریزکی سازش اوراسکے حکم پرایک نام نہادمسلمان مرزاغلام احمد قادیانی نے نبوت کاجھوٹادعویٰ کردیا۔پہلے پہل اپنے آپ کومثلِ مسیح کہاکہ میں عیسیٰ علیہ السلام کی مثل ہوں ۔پھرعیسٰی ابن مریم کہا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق جوقرآن پاک میں آیت ہیں یاان کے متعلق آسمان سے اترنے کی احادیث ہیں ان کی عجیب اور مضحکہ خیز تشریحات کیں اس سلسلے میں اگرمرزاکی کتابوں کامطالعہ کیاجائے تووہ اپنی زندگی اورذاتی کردارکے اعتبارسے ایک ایسی شخصیت ہے کہ جس کونسل انسانی میں شمارکرنابھی انسانیت کی توہین ہے وہ عملی اعتبارسے بداخلاق ،فحش گو، افیونی، شرابی، زانی، بدکار، انسان نمابہروپیاتھا مرزاایسی باتوں سے نبی توکُجاایک شریف انسان بھی ثابت نہیں ہوسکتا آہستہ آہستہ جھوٹ بولتے بولتے اس نے نبی ہونے کادعویٰ کردیا۔سب سے پہلے اس کی شیطانی فریب کاریوں کانوٹس حضرت امام احمدرضاخان فاضل بریلوی نے لیااوراس پرکفرکافتویٰ لگایا۔ اس کے مکروفریب سے مسلمان قوم کوبروقت خبردارکیا۔اورپھرجب تمام بڑے بڑے مولوی ا سکے دامِ فریب میں پھنس چکے تھے تومرزاکے مناظرے کاچیلنج قبول کرکے اس کولوگوں کے سامنے شرمندہ اورپوری دنیامیں ذلیل وخوارکرنیوالے جناب حضرت پیرمہرعلی شاہ گولڑوی والئی گولڑہ شریف تھے۔یادرہے علامہ شبیراحمدعثمانی قائداعظم محمدعلی جناح کی نمازِ جنازہ پڑھارہے تھے۔

ایک طرف غیرمسلم سفیربیٹھے ہوئے تھے ۔پاکستان کے وزیرِ خارجہ سرظفراللہ خان،جوقادیانی تھے ،وہ بھی اُن کے درمیان بیٹھے ہوئے تھے ۔ایک غیرملکی اخبارکے نمائندے نے اُن سے سوال کیا۔آپ کے ملک کے بانی اورگورنرجنرل وفات پاگئے ہیں ۔آپ نے ان کی نمازِ جنازہ کیوں نہیں پڑھی ہے ۔سرظفراللہ نے جواب دیا”مجھے مسلمان حکومت کاکافروزیر خارجہ سمجھ لیاجائے یاکافرحکومت کامسلمان وریرخارجہ”۔اس طرح سرظفراللہ خان نے تاریخ میں پہلی بارگواہی دی کہ قادیانی مسلمانوں سے الگ ایک فرقہ ہے ۔اس طرح قادیانیت کااصل چہرہ بے نقاب ہوکرپوری قوم کے سامنے آگیااس قسم کے واقعات نے پورے ملک میں آگ لگادی ۔چنانچہ واقعات کے تسلسل کے نتیجہ میں 1953ء میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء ومشائخ،سیاسی کارکنوں اورعام لوگوں نے مل کر”تحریک ختم نبوت ”کاآغازکیاتوشمع ختم نبوت کے پروانوں نے حضورختمی مرتبت نبی اکرمۖکی ختمِ نبوت اورناموسِ رسالت کے تحفظ کے لئے قربانیوں کی لازوال داستان رقم کی ۔تحریک”تحفظ ختم نبوت”سے قادیانیوں اورقادیانیت نوازوں کوچھٹی کادودھ یادآگیاتھا۔ابتدائی طورپرتحریک کاآغازاگرچہ کراچی سے کیاگیاتھامگراس تحریک کوعروج اُ س وقت ملاجب لاہورمیں مجاہدملت حضرت مولانا عبدالستارخان نیازی نے جامع مسجدوزیرخان کومرکزبناتے ہوئے تحریک کی قیادت اپنے ہاتھوں میں لیکرحکومتی ایوانوں میں زلزلہ اورقصرِ قادیانیت میں بھونچال واقع کردیا۔1953میں تحریک ختم نبوت میں آپ کوپھانسی کی سزابھی ہوئی تھی۔سات دن اورآٹھ راتیں پھانسی کی کوٹھری میں رہے اور14مئی 1953ء کوآپ کی سزائے موت عمرقیدمیں تبدیل کردی گئی۔پھرمئی 1955ء میں آپ کوباعزت بری کر دیا گیا۔

Qadianiat

Qadianiat

رہائی کے بعد پریس والوں نے ایک دفعہ آپ کی عمرپوچھی تو فرمایا”میری عمروہ سات دن اورآٹھ راتیں ہیں جومیں نے ناموسِ مصطفیۖ کی خاطر پھانسی کی کوٹھڑی میں گزاردی کیونکہ یہی میری زندگی ہے اورباقی شرمندگی مجھے اپنی اس زندگی پرنازہے”۔یہاں یہ حقیقت بھی ریکارڈپررہنی چاہیے کہ عوامی سطح پرمرزائیت کے خلاف سب سے پہلی اورزوردارآوازحکیم الامت ڈاکٹرمحمداقبال نے اُٹھائی تھی۔جبکہ اُس وقت کے علماء قادیانیت اوراُس کے عقائدپرفتویٰ کفرلگاچکے تھے مگراُن کواقلیت قراردینے کامطالبہ علماء کے طبقے کی طرف سے ابھی تک نہیں کیاگیاتھا۔بالآخر علماء اہلسنت خصوصاًعلامہ شاہ احمدنورانی صدیقی صاحب ،علامہ عبدالمصطفیٰ الازہری،مجاہدملت علامہ عبدالستارخان نیازی ودیگرمشائخ عظام وعلمائے کرام کی دن رات محنتوں سے حکومتِ پاکستان نے7ستمبر1974ء کے مبارک دن قادیانیوں کوغیرمُسلم اقلیت قرار دیا۔

مرزا قادیانی کی چند کفریات
1۔مرزاغلام احمدقادیانی لکھتاہے کہ میں نے کشف میں دیکھاکہ میں خودخداہوںاوریقین کیاکہ وہی ہوں سومیں نے پہلے توآسمان اورزمین کواجمالی صورت میں پیداکیاپھرمیں نے آسمانِ دنیاکوپیداکیا۔(کتاب البریہ،آئینہ کمالاتِ اسلام)معاذاللہ
2 ۔مرزاکہتاہے کہ یہ(قرآن مجید)قادیان کے قریب نازل ہوا۔یہ خداکی کتاب اورمیرے منہ کی باتیں ہیں۔(حقیقة الوحی)
3۔مرزاقادیانی کہتاہے کہ واقعی قادیان کانام قرآن شریف میں درج ہے اورمیں نے کہاکہ تین شہروں کانام اعزازکے ساتھ قرآ ن مجیدمیں درج کیاگیاہے ۔مکة المکرمہ ،مدینة المنورہ اورقادیان۔
4۔مرزالکھتاہے کہ میں نبی بھی ہوں اوررسول بھی ہوں اورخداسے غیب کی خبرپانے والابھی ہوں۔مجھے اللہ نے وحی کی ہم نے تجھ کو(اے مرزا)تمام دنیاپررحمت کرنے کے لئے بھیجاہے ۔(حقیقة الوحی)
5۔مرزالکھتاہے کہ خدانے مجھ سے کہاآسمان سے کئی تخت (نبوت کے)اُترے پَرتیراتخت سب سے اُوپربچھایاگیا۔(حقیقة الوحی)
6 ۔مرزالکھتاہے کہ جوشخص مجھ پرایمان نہیں رکھتاوہ مسلمان نہیں کافرہے ۔(حقیقة الوحی)(معاذاللہ)
1906میں آخرکارمرزا 26مئی کوصبح سوادس بجے ممتازعالم دین پیرجماعت علی شاہ صاحب کی پیشن گوئی کے مطابق ہیضے کی بیماری میں مبتلاہوکراحمدیہ بلڈنگ میں بیت الخلاء کے اندرہی مَرااورقادیان میںدفن ہوا۔

پیغام ختم نبوت
اہل اسلام کے نزدیک تمام حسنات سے بڑھ کرنیکی ذکرمصطفی اورتحفظ ناموس مصطفیۖہے ۔ہرمسلمان اپنے پیارے نبی سیدنامحمدرسول اللہۖ کی اطاعت کرتاہے آپۖپردرودوسلام کاتحفہ بھیجتاہے ۔دیگرافعال ِشرعیہ پرعمل کرکے محبت رسول کریمۖکامظاہرہ کرتاہے ۔درج بالاتحریر میں آپ احباب نے قرآن مجیداوراحادیث ختم نبوت کامطالعہ کرکے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت سے آگاہ ہوچکے ہیں ۔اسکے علاوہ مرزائیوں کے کفریات اورنظریات کوپڑھ کرا س باطل گروہ سے بھی آگاہ ہوچکے ہیں ۔حضورۖکی ناموس ِ رسالت اورآپۖکی ناموس عظمت ِ ختم نبوت کاتحفظ ہم سب کااوّلین فرض ہے آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ ختم نبوت کاکام کیجیے چاہے آپ زندگی کے کسی شعبے میں بھی ہوں اس میں رہتے ہوئے اپنی صلاحیتوںکوکوتحفظ ختمِ نبوت کے لئے صرف کیجئے۔یاد رکھیے !شیزان(Shezan)قادیانیوں کی کمپنی ہے جو مشروبات اور بہت سی دیگر مصنوعات بناتی ہے۔شیزان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیجئے۔ ورنہ ہم بروز قیامت اللہ کے رسولۖ کو کیا منہ دکھائیں گے؟؟؟۔۔۔۔

فرمُودۂ اقبال
پس خدابرماشریعت ختم کرد بررسولۖمارسالت ختم کرد
رونق ازمامحفلِ ایّام را اُورُسل راختم ومااقوام را
خدمتِ ساقی گری باماگذاشت دادماراآخریں جامے کہ داشت
”لانبی بعدی”زِاحسانِ خدااست بردۂ نامُوسِ دینِ مُصطفیٰۖ است

Hafiz Kareem Ullah Pai Khel Logo

Hafiz Kareem Ullah Pai Khel Logo

تحریر : حافظ کریم اللہ چشتی
پائی خیل، میانوالی
0333.6828540