counter easy hit

صحافی کو تھپڑ مارنے کی سزا۔۔۔ اہم ترین رہنماء کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

Sentenced to raping the journalist ... The most important leader was fired from Tehreek-e-Insaf, issued notification

کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نجی ٹی وی کے لائیو شو کے دوران صحافی کو تھپڑ مارنے والے سندھ کے پارٹی رہنما اور سابق صدر ملیر ڈسٹرکٹ مسرور سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر کے روز نجی ٹی وی چینل کے لائیو ٹاک شو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مسرور سیال نے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کو تھپڑ ماراتھا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دیے تھے۔اس واقعے کے بعد ملک بھر کی صحافی برادری اور سیاسی رہنماوٴں نے واقعے کی شدید مذمت کی اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے 3 روز تک داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما کی جانب سے صحافی کو تھپڑ مارے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کو تھپڑ مارنے کے واقعے سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔صحافی سے بدسلوکی پر پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے رہنما کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سابق صدر ملیر ڈسٹرکٹ مسرور علی سیال کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرکزی سیکریٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے باضابطہ شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں مسرور علی سیال سے 14 روز کے اندر جواب طلب کیا گیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسرور سیال نے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر لائیو ٹی وی شو کے دورانحملہ کردیا تھا۔ نجی چینل کے پروگرام کے دوران سینئیرصحافی امتیاز فاران نے پشاور ریپڈ بس سروس کی تعمیر میں تاریخ کے حوالے سے بات کی تو مسرور سیال طیش میں آگئے اور انہوں نے تلخ کلامی کے بعد سینئر صحافی پر حملہ کر دیا تھا اور انہیں دھکا دے کر گرا دیااور انہیں گالیاں بھی دیں تھیں۔امتیاز مسرور نے الزام لگایا تھا کہ امتیاز فاران جانبدارانہ تجزیہ کررہے ہیں۔ البتہ اب پی ٹی آئی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website