counter easy hit

نیب کا سلوک اپوزیشن اور حکومت کیلئے الگ ہے، جو کہ جمہوری روایات کیلئے انتہائی خطرناک ہے، عبدالرحمن مرزا، رمضان مرزا

نیب کا سلوک اپوزیشن اور حکومت کیلئے الگ ہے، جو کہ جمہوری روایات کیلئے انتہائی خطرناک ہے، عبدالرحمن مرزا، رمضان مرزا

گوجرخان (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گوجرخان کے مرکزی راہنما عبدالرحمن مرزا اور جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی گوجرخان  محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے انکے ساتھ  کسی غیر ملکی جیسا سلوک کیا حالانکہ ان کے والد بھی سپیکر رہ چکے ہیں۔ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں ایسا اس سے پہلا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قانون سب جانتے ہیں نیب پہلے ہی اساتذ کرام کی توہین اور ایک سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر کی نعش کو ہتھکڑیاں لگانے پر شدید  بے نقاب ہوچکا ہے۔

اگر نیب کے پاس ثبوت تھے تو رات کو اسپیکر سندھ اسمبلیآغا سراج درانی کے گھر پر دھاوا کیوں بولا گیا ۔ نیب کے لوگ سرا ج درانی کے بچوں سے زبردستی کاغذوں پر دستخط کروا کر لے گئے۔ نیب اہلکار اسپیکر سندھ اسمبلیکے گھر سے کیا کیا سامان لے کر گئے ہمیں کچھ علم نہیں۔

 

سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی گل پیڑہ یاترا،معروف علمی ادبی و روحانی شخصيت پروفیسر رفیق اختر سے ملاقات اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سنٸیر راٸنما عبدالرحمان مرزا اور پیپلز پارٹی کے کونسلر راجہ افتخار وزیر بھی موجود تھے

Publiée par SKN News sur Mercredi 16 janvier 2019

نیب اہلکار سراج درانی کے گھر میں داخل ہوکر بیٹھے رہے اور ان کی بیٹی کے منہ پر سیگریٹ کے دھوئیں مارتے رہے۔جو کسی صورت ایک مہذب ملک میں قابل قبول نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہاکہ آغا سراج درانی تقریب کے لیے اسلام آباد آئے تھے،  آغا سراج درانی دوسری بار سندھ اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے، ان کے چچا اور والد بھی اسپیکر اسمبلی رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے واقعہ پر پوری دنیا میں شہید بھٹو کے جیالوں کو شدید تکلیف ہوئی ہے، دو بار سندھ اسمبلی کے منتخب ہونے والے اسپیکر سندھ اسمبلی کو  گرفتار کیا، ان کو گرفتار کرنے کے لئے اگر ثبوت تھے تو گھر پر نیب کی ٹیم نے چھاپہ کیوں مارا ۔

https://www.facebook.com/groups/144359246248205/permalink/285557382128390/

 

senior, leader, ppp, Gujar Khan, Abdur Rahman Mirza, and, Gen, Secretary, PPP, Gujar Khan, Ramzan Mirza Advocate