counter easy hit

سینئر صحافی وجاہت سعید خان نے ایسا انکشاف کر دیا کہ پوری قوم دنگ رہ گئی

Senior journalist Vijayat Saeed Khan revealed that the entire nation remained stubborn

لاہور (نیوز ڈیسک ) گذشتہ روز ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس حوالے سے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعواننے کہا کہ مصدقہ اطلاعات تھیں کہ سینئیر سیاستدان منشیات سمگلنگ میں ملوث ہیں اور ان کی گاڑی میں ہائی ویلیو منشیات موجود ہیں جس پر اے این ایف نے ناکہ لگا کر گاڑی روکی اور ملزمان کو پکڑا۔ مشیراطلاعات کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15سے 20کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی قیمت 15سے20کروڑ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیومن کیرئیرز کے ذریعے یہ منشات دنیا بھر میں سمگل کی جاتی ہیں۔ مشیراطلاعات نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف کے انٹیلی جنس سیل کی معلومات پر پکڑا گیا۔اسی حوالے سے اب سینئیر صحافی وجاحت سعید خان نے ٹویٹ کیا ہے کہ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی گاڑی سے برآمد ہونے والی 15 کلو ہیروئن بیرون ملک بھیجی جانی تھی۔ جب کہ دوسری جانب ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عدالت سزائے موت بھی سنا سکتی ہے۔ ماہرین نے رانا ثناء اللہ کی منشیات برآمد گی پر گرفتاری کے معاملہ پر بتایا کہ انسداد منشیات ایکٹ کے تحت منشیات بر آمدگی میں مختلف سزائیں سنائی جاتی ہیں ،انسداد منشیات ایکٹ کے کی شق 6 7 اور 8 کے مطابق منشیات برآمدگی کی سزا کم سے کم دو سال ہے ،ایک گرام سے سو گرام تک منشیات برآمد ہونے کی سزا دو سال ہے،سو گرام سے ہزار گرام منشیات برآمد ہونے کی سزا سات سال قید و جرمانہ ہے ،ایک کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عمر قید و جٴْرمانہ ہے ،دس کلو سے زائد منشیات برآمد ہونے پر عدالت سزائے موت بھی سنا سکتی ہے،دس کلو گرام سے زائد منشیات ہونے پر سزا عمر قید سے کسی صورت کم نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website