counter easy hit

سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے اصل کہانی قوم کے سامنے رکھ دی

Senior journalist Arshad Bhatti laid the front story in front of the nation

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و معروف تجزیہ کارارشادبھٹی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب کونوکری چھوڑنے کیلئے پرکشش آفرز ہوچکی ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب کے قوانین دونوں جماعتوں نے بنائے ہیں ، یہ قوانین پارلیمنٹ نے بنائے ہیں جو سپریم ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کا جاویدچودھری کو انٹرویوتھا ہی نہیں بلکہ یہ ایک ملاقات ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ چیئر مین نیب کونوکری چھوڑنے کیلئے پرکشش آفرز ہوچکی ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کو کس نے لگایا جوتڑپ رہے ہیں اور چیئر مین نیب کو کون نہیں ہٹا سکتا جس لئے یہ تڑپ رہے ہیں۔پروگرام میں شریک سینئر صحافی و عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ چیئر مین نیب کی پریس کانفرنس نے اس بیانیے کو مضبوط کیاہے کہ ”جھوٹ بولا ہے تو اس پر قائم بھی رہو ظفر ، آدمی کو صاحب کردارہونا چاہئے“۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعر ظفر کیلئے تو ٹھیک ہے لیکن چیئر مین نیب کیلئے بالکل ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاکوئی جج پبلک میں آکرکسی کیس کے بارے میں ایسی باتیں کرتا نہیں پایا جائیگا ۔ ان کا کہناتھا کہ چیئر مین نیب کہہ رہے ہیں کہ ہائیکورٹ کا بنچ تبدیل ہوچکاہے ، اب ضمانت نہیں لے جاسکے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اگر چیئر مین نیب میں کچھ شرم ہوتی تواس انٹرویو کے بعد پریس کانفرنس کرنے کی بجائے مستعفی ہو جاتے ۔ پروگرام میں شریک معروف ایننکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا کہ آصف علی زرداری چیئر مین نیب کے خلاف کیا کارروائی کریں گے اور یہ کارروائی ہوگی کس طریقے سے ؟ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب کو ہٹانے کا طریقہ کار بالکل ایسے ہی ہے جیسے سپریم کورٹ کے ایک جج کوہٹانے کاہوتاہے تو یہ طریقہ کار کافی پیچیدہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے انٹرویومیں کوئی ایسے چیز نظر نہیں آئی جس سے پتہ چلے کہ وہ حکومت کی طرفداری کررہے ہیں، چیئر مین نیب کے کہنے سے تو لگتاہے کہ ان پر حکومت اور مختلف اداروں کادباﺅ ہے ۔ پروگرام میں شریک سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا کہ چیئر مین نیب نے پریس کانفرنس کرکے جاوید چودھری سے کی گئی کانا پھوسی کی تصدیق کردی ، اس پریس کانفرنس سے چیئر مین نیب نے یہ ثابت کردیا کہ اپوزیشن ان کے بارے میں جوکہتی رہی ہے ، وہ سو فیصد ٹھیک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین نیب نے اپنے اوپر لگائے گئے ایک ایک الزام کی تصدیق کردی ہے کہ یہ الزامات درست ہیں ، اس لئے پہلا محاسبہ چیئر مین نیب کا ہونا چاہئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website