counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سینیٹر وسیم شہزاد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)وزیراعظم عمران خان کسی بھی صورت اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مافیاز کو انجام تک پہنچائیں گے، ہم نے کورونا وباءکے دوران متوازن اقدامات کئے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائدایون سینیٹر ڈاکٹر وسیم شہزاد نے آج سینیٹ میں صدر مملکت کے خطاب پر اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ، کم آمدنی والے مزدور اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی کامیابیوں اور مستقل کی منصوبہ بندی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 22 سال قبل جدوجہد شروع کی تھی، ان کے دل میں عوام اور ملک کے لئے احساس تھا، اس وقت ملک میں دو جماعتی نظام تھا، اس کی بنیاد دو خاندانوں پر تھی، ان کی ابتداءڈکٹیٹر کے ذریعے ہوئی، ایوب خان کے بعد ذوالفقار علی بھٹو اور ضیاءالحق کے بعد نواز شریف آئے، عمران خان نے اپنی سیاسی جماعت کی بنیاد قوم کے درد پر رکھی، پاکستان تحریک انصاف نے دو جماعتی اقتدار کو توڑا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر چیلنج قبول کیا، جب پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو ملک معاشی بدحالی کا شکار تھا، پاکستان عالمی تنہائی کا شکار تھا، ملک میں کرپشن اور مافیا کا راج تھا، ادارے شکست و ریخت کا شکار تھے، حکومت میں آنے کے بعد معاشی استحکام بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں عزیر بلوچ، بھتہ خوری اور جے آئی ٹی پر بات نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث ٹیکس اور نان ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا، درآمدات میں کمی کی گئی، مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ٹیکسوں میں کمی کی گئی، کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی، وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات کم کئے، بیرون ملک دوروں کے اخراجات کم کئے، وزیراعظم عمران خان اپنے گھر کے اخراجات خود ادا کرتے ہیں، کوئی کیمپ آفس نہیں رکھا ہوا، ہمارا آئیڈل حضرت محمد کی شخصیت اور ریاست مدینہ طرز حکمرانی ہے، معاشی بہتری کے لئے حکومتی اقدامات کو آئی ایم ایف سمیت عالمی اداروں نے سراہا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا، ترسیلات زر میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی میں 6 فیصد بہتری آئی ہے، سیاحت کے شعبہ میں نمایاں تیزی آئی ہے، ملک کا پر امن تشخص اجاگر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو پیکج دیا ہے جو وعدے کئے ہیں پورے کریں گے، کم آمدنی والے افراد کے لئے نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبہ شروع کیا ہے، کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانے کے لئے سبسڈی دی جا رہی ہے، یہ انقلابی دور ہے، حکومت آسان شرائط پر قرضے فراہم کر رہی ہے، ایوب خان کے دورے کے بعد کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، 4500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد رکھنے والا دیامر بھاشا ڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے، کوہالہ اور مہمند ڈیم پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی سابق حکمرانوں کے ساتھ ذاتی دوستی تھی اور وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں تاریخی تقریر کے دوران اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا، دنیا کو اسلامو فوبیا کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے مزیڈ کہا کہ وزیراعظم نے توہین رسالت پر بات کی۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے بھارت کو چہا بہار منصوبے سے الگ کر دیا ہے، بھارت تنہائی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، اداروں میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی اور بہتری کے لئے اقدامات کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کسی بھی صورت اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور مافیاز کو انجام تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کو مدد فراہم کی جا رہی ہے، ہمیں کورونا کے معاملے پر حقائق مدنظر رکھنا چاہیے، حکومت کا پہلے دن سے ہی یکساں موقف رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ بھوک کا وائرس کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، پوری دنیا اس بات کا اعتراف کر رہی ہے، ہم نے متوازن سوچ کے ساتھ اقدامات کئے، سمارٹ لاک ڈاﺅن کے اثرات سے نمٹا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website