اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پاک فوج کا اضافی دستہ سعودی عرب بھجوانے سے متعلق وزیر دفاع کا پالیسی بیان غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزیر دفاع کے بیان کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ فوجی دستے بھیجنے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا، جو بیان آج دیا جا رہا ہے وہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز سے پہلے کیوں نہیں دیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاک فوج کے دستے تعینات ہیں تاہم چند روز قبل پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب جائیں گے۔








