counter easy hit

سینیٹ انتخابات، کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع ہو گی

Senate

Senate

اسلام آباد (یس ڈیسک) سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی آج سے شروع ہوگی، سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں منعقد ہوں گے،، جس کے لیے جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کو ٹیلی فون کیا ۔۔بات چیت میں طے پایا کہ ن لیگ اور قومی وطن پارٹی سینیٹ کا الیکشن مل کر لڑیں گی۔

ادھر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی ہے ۔۔ذرائع کے مطابق،، آصف علی زرداری سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ کے لیے آج اسلام آباد روانہ ہوں گے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے تو کہ دیا ہے کہ سینیٹ انتخابات مسلم لیگ ن کے لیے خیر ثابت نہیں ہوں گے،، چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدوں پر میچ پڑے گا

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی ،دوسری جانب تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا،، پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ امیداروں کے انٹرویوز کرلیے ہیں۔