counter easy hit

سلامتی کونسل کا یمن میں انسانی بحران پر اظہار تشویش

Security Council expresses concern over human crisis in Yemenاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیامیں اتنا بڑا انسانی بحران دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا۔

نیو یارک میں سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں یمن میں انسانی بحران پر تشویش ظاہر کی گئی، اس موقع پر کہا گیا کہ انسانی امداد نہ ملنے سے یمن میں لاکھوں افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران کہا گیا کہ سعودی فوجی اتحاد نے انسانی امدا د کے لئے فضائی اور بحری راستے کھلے رکھے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ یمن کے تمام ائرپورٹس اور سی پورٹ فعال رکھے جائیں۔ یو این کے انڈر سیکریٹری برائے امدادی امور مارک لوکاک نے کہا کہ امدادی سامان کی ترسیل روکے جانے پر یمن میں بدترین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔