counter easy hit

شہریوں کے جان ومال کا مل جل کر تحفظ کرنا ہے، آئی جی

Tahir Alam

Tahir Alam

اسلام آباد (یس ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طاہر عالم نے وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے تھانہ کی سطح پر قائم کی گئی سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کمیٹیوں کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کو دیکھتے ہی اپنے بیٹ افسروں، مقامی پولیس یا ریسکیو 15 پر اطلاع دیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہم نے مل جُل کرنا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے آئی جی طاہر عالم کی سربراہی میں سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کمیٹیوں کے ممبران کیلئے نیشنل لائبریری میں بریفنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرایس پی سٹی رضوان عمر گوندل، ایس پی رورل یاسر آفریدی، رورل زون کے سب ڈوثرنل پولیس افسران، ایس ایچ اوز، سکیورٹی اداروں کے نمائندوں کے علاوہ سکیورٹی اینڈ ویجیلنس کمیٹیوں کے ممبران نے شرکت کی۔