counter easy hit

سیکرٹری آف سٹیٹ برائے امور خارجہ و دولت مشترکہ جیریمی ہنٹ کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلفونک رابطہ

اسلام آباد( اصغر علی مبارک)تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آف سٹیٹ برائے امور خارجہ و دولت مشترکہ جیریمی ہنٹ کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلفونک رابطہ ہوا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا.  وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب کو پلوامہ واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے، ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔  برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فارن افیئر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ برطانیہ، خطے میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا

جیریمی ہنٹ نے کہا کہ ھندوستان اور پاکستان کو اپنے تصفیہ طلب تنازعات کے پر امن حل کیلئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

secretary, of state, for, foreign, affairs, common wealth, Gerimi Hunt, and, Foreign, Minister, Shah Mehmood Qureshi, got , a, telephonic, conversation, today