counter easy hit

دوسرا ٹیسٹ، انجری کے سبب حسن علی کی شرکت مشکوک

لاہور: پیسر پہلے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے، وہاب کی ٹیم میں شمولیت کا امکان

Second test, suspicious of Hassan ali's participation due to the injuryسری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی انجری کے سبب دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان چھ اکتوبر سے دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ حسن علی پہلے ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ممکنہ طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے حسن کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔