counter easy hit

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ کیویز نے شاہینوں کا شیرازہ بکھیر دیا

Second day of testing Christchurch, New Zealand has deeply polarized the sahynun

Second day of testing Christchurch, New Zealand has deeply polarized the sahynun

کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی جب کہ نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے ہیں۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لئے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب محمد عامر نے ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کیا جب کہ کیوی قائد کین ولیمسن 4 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے۔ روز ٹیلر 11 کے انفرادی اسکور پر راحت علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔کھیل ختم ہونے پر جیت راول 55 اور ہنری نکولس 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔

قبل ازیں میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے مصباح الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی تو گرین کیپس کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا تو 31 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 15 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم نے 19 اور اسد شفیق نے 16 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے 4 بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ سہیل خان نے 9، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے 7، 7، یاسر شاہ نے 4، محمد عامر نے 3، یونس خان نے 2 اور راحت علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہو گیا تھا جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website