counter easy hit

شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم اگلا کپتان بنایا والا ہے ؟ ٹیسٹ پلیئر نے خود ہی اندرکی کہانی بتا دی

Sean Masood is the next captain of the national cricket team? The test player himself told the inside story

.لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹيسٹ کرکٹ ٹيم کے اوپنر بلے باز شان مسعود نے کہا ہے کہ انہوں نے 6 سال ميں صرف 15 ٹيسٹ ميچز کھيلے ہيں جبکہ ديگر ممالک ميں کھلاڑی ايک، ڈيڑھ سال ميں ہی 15 ٹيسٹ میچز کھيل ليتے ہيں۔ انہوں نے انہیں کپتان بنائے جانے سے متعلق خبروں کو قياس آرائیاں قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کھلاڑی شان مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 سال ميں 15 ٹيسٹ ميچز کھيلے ہيں، ديگر ملکوں ميں کھلاڑی ايک سال ميں 15 ٹيسٹ کھيل ليتے ہيں، اگر میں بھی 15 میچز ایک سے دو سال میں کھیلا ہوتا تو زیادہ مطمئن ہوتا اور مجھے پتہ ہوتا کہ میری کارکردگی اتنی اچھی نہیں جتنی ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اچھی پرفارمنس دوں، پاکستان کيلئے ہر طرح سے کھيلنے کو تيار ہوں، پہلی ترجيح بطور بيٹسمين کھيلنا ہوتی ہے، سلیکشن میرے کنٹرول میں نہیں ہے۔کپتانی سے متعلق سوال پر بولے کہ یہ سب باتیں ابھی تک میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں، آفیشلی اس حوالے سے نہ ہی کوئی ایسی بات سنی ہے اور نہ ہی کسی سے بات کی ہے۔خیال رہے کہ قومی کرکٹرز کے 2روزہ فٹنس ٹیسٹ کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں آغاز ہوگیا، پہلے مرحلے میں 18کھلاڑیوں کی آزمائش ہورہی ہے، ان میں شام مسعود بھی شامل ہیں. باقی کھلاڑیوں میں سرفراز احمد،یاسر شاہ، شاہین آفریدی، اسد شفیق، حارث سہیل، شان مسعود، محمد رضوان، عثمان شنواری، فخر زمان،امام الحق، وہاب ریاض،عابدعلی، راحت علی،افتخار احمد، ظفر گوہر ، بلال آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔ اس موقع پر کرکٹرز کو گروپس میں تقسیم کرکے یویو ٹیسٹ لیے گئے، محمد رضوان نے 19.2پوائنٹس کے ساتھ مثالی فٹنس ثابت کردی،شان مسعود نے 19.1اور اسد شفیق نے 19پوائنٹس حاصل کیے، کھلاڑیوں کو انٹرنیشنلکرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلئے مزید محنت جاری رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website