counter easy hit

تحریک لبیک سے معاہدہ پر پہلی بیوی کی تنقید: معروف صحافی نے جمائمہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ ڈالی جس سے آپ بھی اتفاق کریں گے

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ ہم نے چین کے ساتھ بہت سے توقعات لگا لی ہیں لیکن چین بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرتاہے ، عمران خان کے بچوں کی والدہ جمائما نے تحریک لبیک کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بڑی اہم بات کی ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پر معاہدے کے حوالے سے عمران خان کے بچوں کی والدہ جمائما نے بڑی اہم بات کی ہے ، انہوں نے کہا کہ اب بھی کچھ لائنیں کھینچ لینی چاہئے اور اس طرح کے واقعات سے پاکستان کی بڑی بدنامی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ذہنی طور پر معذور شخص کوگولی مار کرقتل کردیا ہے اور اب اس کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، پولیس کو ٹھیک کرنے کی بات ٹھیک ہے لیکن حکومت کی رٹ بھی قائم کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنرز سے کہا گیاہے کہ احتجاج کے دوران جہاں جہاں بھی لوگوں کا نقصان ہوا ہے وہ اس کی فہرست بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے چین سے بہت زیادہ توقعات لگا لی ہیں لیکن چین بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرتاہے ، ان کا پالیسی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنا اور سی پیک کو کامیاب بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چین سے احتساب کا نظام لیکر ضرور آئیں اور پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے چینی فارمولابھی آزمائیں۔۔ ۔ ۔ ۔