counter easy hit

سعودی عرب اورفرانس کے درمیان برف پگھلنے لگی، شاہ سلمان کا صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے درمیان برف پگھلنے لگی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو بہتر کرنے اور معاملات حل کرنے کے لیے بات چیت کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں دارالحکومت ریاض میں دو روزہ جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے۔ سن 2018 میں استنبول میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد انقرہ اور ریاض کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔جی 20 اجلاس میں کورونا وبا اور معاشی بحران پر بحث ایجنڈے پر ہے۔ جی 20 اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ سعودی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی بحالی کے لیے عالمی تعاون مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے جی 20 اجلاس سے قبل ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے رجب اردوان سے ٹیلی فونک رابطے میں جی 20 کانفرنس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی عرب رواں سال جی 20 اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے اور عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اجلاس ورچوئل کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website